آفریدی کےکشمیرپاکستان کونہ دینےکےبیان نےنیاتنازع پیداکردیا

کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان دیے گئے بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا ہے قومی سابق کرکٹر کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
اطلاعات کےمطابق شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر پاکستان کو نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں، کشمیر ان کا اپنا رہنے دو، کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے دنیا نے اس کو ایشو بنایا ہوا ہے۔