کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےبھارتی میڈیا پر چلنے والے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاکہ میڈیا پر آنے والا ویڈیو کلپ نامکمل ہے اور سیاق و سباق سے ہٹ کرہے، بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا، میں ملک کے لیے جذباتی ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتاہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میرا بیان توڑمروڑ کر چلایا جارہا ہے ، کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہےجس پر بھارت کا جابرانہ قبضہ ہے ۔
سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،مجھ سمیت تمام پاکستانی آزادیِ کشمیر کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور کشمیر پاکستان سے ہے۔