وزیر خارجہ کی عرب امارات میں اپنے ہم منصب سے ملاقات

دبئی : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یواے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچپسی اورتعاون کے اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی یواے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی ۔
دونوں وزرا خارجہ نے باہمی دلچپسی اورتعاون کے اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچے تھے جہاں انھوں نےمنعقدہ ’’سربنی یاس فورم ‘‘کے نویں اجلاس میں شرکت کی اور فور م میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔