وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی شہید ایس پی طاہر داوڑ کے گھر آمد

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاکہ ہماری ایجنسیوں میں اتنی سکت ہے کہ طاہر داوڑ کے اغواء اور قتل کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچاسکیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان شہید ایس پی طاہر داوڑ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید ایس پی کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی عالمی سطح پر تحقیقات کے مطالبے کا نہیں سوچا، اہل خانہ تحقیقات سے مطمئن نہ ہوئے تو ان کے اطمینان کیلئے اقدامات کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اورخیبر پختونخوا حکومتیں ناکام نہیں، اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے۔