امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور: تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ پنڈال اجتماع گاہ سندر روڈ رائیونڈ میں ادا کی گئی۔
اطلاعات کےمطابق حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،زندگی بھر اسلام کی دعوت دینے والے حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ پنڈال اجتماع گاہ سندر روڈ رائیونڈ میں ادا کی گئی ، حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ تبلیغی جماعت کے بزرگ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جو حاجی عبد الوہاب کے بعد تبلیغی جماعت میں سب سے نمایا ں مقام رکھتے ہیں۔