پشاور : گلگت بلتستان پولیس نے ایک سال کے دوران سائبر کرائم ایکٹ کے تحت 208 مقدمات درج کرکے ایک سو 25 افراد کو شیڈول فور میں شامل اور فیس بک اور ٹوئٹر کے 130 صارفین کو بلاک کیا اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر موجود 77 پیجز بھی بلاک کیے گئے۔
گلگت بلتستان پولیس کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے آئی ٹی سیل قائم کیا گیا تھاجس نے ایک سال کے دوران سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں اور فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت 208 مقدمات درج کیے۔جن میں ریاست مخالف مقدمات کی تعداد 133 اور 75 فرقہ وارانہ مواد سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں اور فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر میں ملوث 10 اضلاع کے 125 افراد کو شیڈول فور میں شامل کیا گیا۔