وزیراعظم کی ایس پی طاہرداوڑکےاہلخانہ سےملاقات:ہرممکن مددکی یقین دہانی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے سپرنٹنڈنٹ طاہر داوڑ کے لواحقین سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور غم زدہ خاندان سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایس پی طاہر داوڑ ایک نڈر اور فرض شناس افسر تھے، ان کی فرض شناسی اور بہادری محکمہ پولیس کیلئے باعث فخر ہے۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، معاون خصوصی افتخار درانی اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا بھی موجود تھے۔