اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر اداروں کی تضحیک ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، وزیر خارجہ
اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر اداروں کی تضحیک ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، وزیر خارجہ

ریکارڈدرست کرناضروری ہے،پاکستان نےامریکاکیساتھ بےپناہ تعاون کیاہے،شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے حوالے سے کہا کہ امریکی صدر نے پہلی بار ایسی باتیں نہیں کیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا سے الجھنا مقصد نہیں لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے، پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر پالیسی مرتب کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرتے تو امریکا کو مزید نقصان ہوتا، ہم نے اپنا مؤقف پیش کیا اور کرتے رہیں گے، پاکستان کے مفادات افضل ترین ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پچھلی حکومت میں ملک کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا، وزیر خارجہ کے نہ ہونے سے جو نقصان ہوا اس کا ازالہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلقات آگے بڑھانا دونوں ملکوں کی ضرورت ہے، دنیا پاکستان کی قربانیاں کا اعتراف کر رہی ہے، امریکا کی مالی امداد کا اعتراف کرتے ہیں لیکن ہمارا جانی نقصان کہیں زیادہ ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں میں الجھنا امریکا اور پاکستان کے مفاد میں نہیں، ایک دوسرے کیساتھ مل کر آگے بڑھنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، میری رائے میں ہمیں الجھنا نہیں بلکہ آگے بڑھنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ داخلی سیاست کی وجہ سے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا ہے۔