کراچی : چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تین دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تین میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عبدالرازق ولد دین محمد کے نام سے ہوئی، عبدالرازق 20 جولائی 1992 میں پیدا ہوا اور اس کا تعلق خاران سے ہے، عبدالرزاق بلوچستان حکومت کا ملازم تھا۔
رپورٹ کی روشنی میں سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی قونصل خانے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں مزید غور ہوگا۔