کراچی،چینی قونصل خانےپرحملےمیں ملوث مزیدسہولت کارگرفتار

کراچی: کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث مزید سہولت کارگرفتارکرلیےگئےہیں۔
کراچی پولیس چیف امیر شیخ کی سربراہی میں پولیس افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئیڈیاز کی سیکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر امیر شیخ نے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مزید گرفتار ہوئے ہیں جو دہشت گردوں سے رابطے میں تھے یا انہیں پناہ دینے والوں میں شامل تھے۔
کراچی پولیس چیف نےمزید کہا کہ دہشتگردوں نے کراچی کو سی پیک کے حوالے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی اور تمام تفتیش میں سی ٹی ڈی، پولیس، رینجرز مل کر کام کررہے ہیں۔
دوسری جانب چینی قونصل خانے پر ناکام حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قونصل خانوں کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کردیا، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی آڈٹ پولیس، ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہم آہنگی بڑھانے کیلئے کیا جارہا ہے۔