ناروےکے سابق وزیراعظم کی وزیرخارجہ شاہ محمود سے ملاقات

اسلام آباد : ناروےکے سابق وزیراعظم مانگنے بونڈویک کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراپناکرداراداکرے اور مقبوضہ کشمیرکےلوگوں کےمصائب اورمشکلات میں کمی لائی جائے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےتنازع کافوری حل ناگزیرہے، چاہتےہیں بھارت مقبوضہ علاقےمیں نافذکالےقوانین منسوخ کرے، کشمیریوں کےحق خود ارادیت کااحترام کیاجائے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی فوجی طاقت کےبجائےسفارتی ذرائع سےحل کی جانب پیشرفت کرے اور مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قرار دادوں کےمطابق حل کیاجائے، طاقت کےاستعمال سےمسئلہ کشمیرکبھی حل نہیں ہوگا، مسئلہ کشمیرکاواحدحل مذاکرات کاراستہ ہے۔
سابق وزیراعظم ناروے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کومسئلہ کشمیرکوترجیحی ایجنڈےپرلیناچاہیے، خواہش ہےمل بیٹھ کرمسئلےکاپرامن حل نکالاجائے۔