اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہوگئے ہیں موجودہ حکومت نے سو دن مکمل ہونے پر تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت کے سو روز مکمل ہونےپر حکومت نےتقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 100 روزہ پلان تقریب 29 نومبر کومنعقد کی جائیگی جس میں وزیراعظم حکومتی کارکردگی پر قوم کو اعتماد میںلیں گے ۔
عمران خان حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر خود بات کریں گے ،تقریب کے دعوت نامہ ارسال کردیئے گئے ہیں جس میں وفاقی کابینہ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، سینٹرز اور مختلف شعبوں سے اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
تقریب میں وزیراعظم پلان میں حاصل کئے گئے اہداف بتائیں گے اس کے علاوہ آئندہ کیلئے حکومتی منصوبوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے ۔