وفاق اورسندھ نےکے فور واٹرمنصوبے میں مزید شفافیت لانے پر اتفاق کرلیا

کراچی: تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے کے فور واٹرمنصوبے میں مزید شفافیت لانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والے کے فور منصوبے میں وفاقی حکومت کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے بتایاکہ وفاقی حکومت صوبائی معاملات میں مداخلت کی پالیسی نہیں چاہتی،پانی کی چوری روکنے کے الزام کی حقیقت جاننے کے لیے پیٹرولنگ کا نظام لانا چاہتے ہیں۔