رحیم یارخان : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے محافظ 92 سالہ رحیم بخش طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
رحیم بخش کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے تھااور طویل عرصے سے علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق سلامت، اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر اور چئیرمین بلدیہ چوہدری شفیق سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پولیس کے دستے نے محافظ رحیم بخش کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ مرحوم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں 124چک میں سپرد خاک کیا گیا۔