اسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکیج کی جلدی نہیں، پاکستان کے پاس دو ماہ کا وقت ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ سے بات جیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے مزید کہا کہ دوسرے ذرائع سے بھی قرض مل سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکس پالیسی میں تبدیلی کی شرائط رکھی ہیں، پاکستان کو مالیاتی خسارہ پورے کرنے کے لیے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ زرمبادلہ ذخائر مسلسل گھٹ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔