کرتارپوربارڈرکی تقریب: بھارتی میڈیاکےپروپیگنڈے پر پاک فوج کا جواب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نارووال میں کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، تقریب کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا پاک فوج نے کرارا جواب دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی پروپیگنڈے پر کہا کہ آرمی چیف تقریب میں شناخت سے قطع نظر ہوکر تمام مہمانوں سے ملے،بھارتی میڈیا کا گوپال چاولہ کی آرمی چیف کے ساتھ دور سے لی گئی تصویر دکھانا تنگ نظری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کی پہل کو پروپیگنڈے کی نذرنہیں کرنا چاہیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔