لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا کہ معاشی، سیاسی اور سماجی انصاف پیپلز پارٹی ہی فراہم کر سکتی ہے جبکہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے چیلنجز کا مقابلہ بھی پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ پنجاب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھاکہ ہم نے ملک کی جمہوریت، معاشی، سماجی، سیاسی انصاف کیلئے جانیں دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہناتھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی مسائل کو حل کرسکتی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی میں ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہےاور کل بھی ملکی مسائل پیپلز پارٹی نے حل کئے اور اب بھی پیپلز پارٹی حل کرے گی۔