جمہوریت کو کمزور کرنےوالی سوچ سے لڑائی ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔
پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام پر آصف زرداری نے کہا کہ 1973 کے آئین کو بحال کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی، شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلفسہ مشعل راہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہر طرح کی شدت پسندی کی مزاحمت کریں گے، استحصالی قوتوں کی شکست تک جدوجہد جاری رہے گی، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی۔