کراچی: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کے باعث پاکستانی ملکی اشیا خریدنے کو فوقیت دیں۔
ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس بحرانی صورتحال میں ہمیں امپورٹڈ لگژری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ایسی بے شمار مصنوعات ہیں جن کے استعمال سے گریز کیا جاسکتا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب مل کرمیڈان پاکستان اشیاء ضرور خریدیں۔
یاد رہے کہ 30 نومبر کو ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچا۔