اسلام آباد:وفاقی وزیر شفت محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب کے گورنر ہائوس لاہور میں آرٹ گیلری بنائی جائے گی جبکہ گورنر ہائوس کی دیوار کی جگہ خوب صورت آہنی جنگلالگایا جائے گا ۔
شفقت محمود نے کہا کہ گورنرہاؤس لاہورکی عمارت کو قطعی طورپرگرایا نہیں جارہا ،گورنرہاؤس میں میوزیم اوربوٹینیکل گارڈن بنایاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس نتھیا گلی کو ہوٹل میں تبدیل کردیاجائےگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی اورپشاور کے گورنرہاؤسز میں بھی مناسب تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔