چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کوئٹہ پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کوئٹہ پہنچ گئے، جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان آج سپریم کورٹ بار کے عشائیے میں شرکت کریں گےجبکہ وہ کل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کاافتتاح کریں گے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کوئٹہ رجسٹری میں کیسزکی سماعت بھی کرے گا۔