ڈی جی خان: مسافر بس چشمہ کینال میں گرگئی،9 افراد ڈوب کر جاں بحق

راجن پور: ہیڈ صوبھا کے قریب مسافر بس چشمہ کینال میں گر گئی، بس میں سوار 22 افراد نہر میں ڈوب گئے، علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے 9 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ 8 مسافروں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے نکال لیا جب کہ مزید کو نکالا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ملتان جانے والی نجی کمپنی کی رانا جہانزیب کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری، جس کے بعد متعدد مسافرچشمے میں ڈوب گئے تاہم 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 8 مسافروں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے نکال لیا جب کہ مزید کو نکالا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شناخت کے بعد لاشوں کو کاغذی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔