اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے منسٹر انکلیو پہنچے ، نواز شریف نے منسٹرز کالونی میں اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب کودرخواست دی تھی،نیب کی جانب سے اجازت ملنے دونوں بھائیوں میں منسٹرز انکلیو میں ملاقات ہوئی،منسٹرزکالونی میں شہبازشریف کی رہائشگاہ کوسب جیل کادرجہ دیاگیاہے۔
نوازشریف اور شہبازشریف ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اورزیرسماعت نیب مقدمات پرتبادلہ خیال کیا گیا ،اس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال اورپارٹی امورپربھی بات چیت ہوئی،ملاقات میں حمزہ شہبازکو باہر جانے سے روکنے اور خواجہ برادران کی گرفتاری پر بات چیت ہوئی ،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔