افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے معاملے پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دیئے۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان گریٹ مرکس نے امریکی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج کی موجودگی کم نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے احکامات نہیں دیئے۔
ادھر امریکی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر کے مطابق انہیں افغانستان میں امریکی فوج میں کمی کے احکامات نہیں ملے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی میڈیا نے افغانستان سے 7ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کے انخلاء کی خبر دی تھی۔