ایف آئی اے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے چھان بین کر رہی ہے،اس سلسلے میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کے دبئی میں اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے 22 افراد کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کے دبئی میں اثاثے بنانے میں نام سامنے آئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے پشاور نے 22 افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
ایف آئی اے زرائع کے مطابق دیگر افراد کے حوالے سے معلومات ملنے پر مزید نوٹسز جاری کئے جائیں گے، تمام افراد کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو اثاثے بنانے والوں کی آمن سے متعلق تحقیقات کریں گی۔