فلپائن میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے دھماکوں میں 27افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک و زخمیوں میں فلپائنی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوب مغرب صوبے سولو میں واقع گرجا گھر کے باہر بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
فلپائنی پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،ترجمان فلپائن آرمی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں فلپائن آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔