برازیل میں ڈیم ٹوٹنےسےہونے والی ہلاکتیں58ہوگئیں

برازیل میں گذشتہ روز ڈیم ٹوٹنےسےہونے والی ہلاکتوں کی تعداد58ہوگئی ہے،برازیلین حکام کے مطابق ڈیم ٹوٹنےکےواقعےمیں300سےزائدلاپتاہیں جن کی تندہی سے تلاش کاکام جاری ہے۔

برازیلین حکام کے مطابق ریسکیواہلکاروں کو لاشوں سےبھری مسافربس بھی ملی ہے،ملک میں شدیدبارشوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے جبکہ امدادی کارروائیوں میں عوام کی مدد بھی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو برازیل کی ریاست میناس گیریاس میں بیلو ہوریزونٹے نامی شہر کے پاس ڈیم منہدم ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ لاپتہ اور زخمی ہیں ۔لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن شامل ہیں۔

امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔حکام کی جانب سے واقعے میں زخمیوں اور نقصانات کے حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا لیکن مقامی گورنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہے۔

گورنر رومیو زیما کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز 100 کے قریب فائر فائٹرز رسیکیو آپریشن میں شریک تھے جبکہ ہفتے کو مزید 100 ریسکیو اہلکار آپریشن میں شامل ہوئےہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، متعدد مکانات گاڑیاں اور دیگر املاک بھی سیلابی ریلے کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔برازیلن حکام کا کہنا ہے کہ لوہے کی کان پر بنایا گیا ڈیم ٹوٹنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریاست میناس جیرائس میں تین سال قبل بھی ڈیم ٹوٹا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔