سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو
سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو

عمران خان بے اختیار وزیراعظم ہیں۔آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان بے اختیار وزیراعظم ہیں وہ مجھے تو کیا کسی کو بھی نہیں گھسیٹ سکتے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ وزیراعظم بااختیار ہے، عمران خان سلیکٹڈ خود ہیں اورالزام دوسروں کو دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی شوکت عزیز کی طرح لائے گئے ہیں لیکن شوکت عزیزکو معیشت کے بارے میں کچھ تو علم تھا مگرعمران خان کو کچھ بھی معلوم نہیں،ہربات پرسکسرلگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا میں اس سے قبل 12 سال جیل میں نہیں رہا، کیا جیل عمران خان نے کاٹی تھی؟ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ عدالت میں ہے، اگر کیس سندھ کا ہے تو ٹرائل اسلام آباد میں کیوں چلا رہے ہو؟
سابق صدر نے کہا کہ نیا الیکشن ہوگا لیکن ابھی تاریخ نہیں دے سکتا۔ ہمارے دور میں برآمدات 27 ارب تک پہنچ گئی تھیں ، ہمارے آنے سے پہلے مشرف سے کہاں ملک چل رہا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ ان سے تو ٹیکس وصولیاں نہیں ہورہیں۔ عمران خان کو کوئی مشورہ بھی دوں تو وہ سمجھیں گے نہیں، اس وقت اسٹاک ایکسچینج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان آئے تو اسٹاک ایکسچینج سے50 ارب ڈالر نکال لیے گئے۔