پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نیب کا فیصلہ آنے تک رکی ہوئی ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے اندرون سندھ دورے پرروانگی سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکمران جماعت صوبے میں ترقی کا دعویٰ کرتی ہے، سندھ میں اس ترقی کا مشاہدہ کرنے جا رہا ہوں۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ صرف کراچی کا نہیں پورے سندھ کی اپوزیشن کا لیڈرہوں، ہفتے میں 2 دن اندرون سندھ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالٰہ یار گیا تھا، وہاں اسپتال کا حال برا تھا، اسپتال کے ایم ایس نے بتایا صفائی کے لیے بھی افرادی قوت نہیں ہے۔
اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ٹنڈوالٰہ یار کے اسپتال کا اسٹورکیپرارب پتی بن گیا ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ نیب کی رپورٹ آنے تک سندھ کی حکومت چلے گی، انہوں نے واضح کیا کہ ہم نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے خلاف نہیں رہے۔