پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے 6 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیااور ان کی کشتی قبضے میں لے لی۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 6 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیااوران کی کشتی قبضے میں لے لی ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےجو انہیںآج مقامی عدالت میں پیش کریںگے۔