وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جونکوں کی طرح 10 سال تک عوام کا خون چوستی رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ ان جونکوں کی وجہ سے ہی ملک میں گیس بھی مہنگی کرنا پڑ رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سابق حکمرانوں کو جونکیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے ان جونکوں نے خون چوسا جس کی وجہ سے اس کی تکلیف اب محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان جونکوں کو مسلنے تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پور انہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نشر ہونے والے ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت میں بڑی خرابیاں تھیں لیکن گیس پر ایک روپیہ بھی قرض نہیں تھا لیکن جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت چھوڑی تو اس ادارے پر157 ارب روپے کا قرضہ تھا۔