فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان حملوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 21افراد ہلاک

افغانستان میں  ایک طرف امن عمل کے لیے طالبان  سے مذاکرات ہو رہے ہیں تودوسری جانب افغانستان میں خانہ جنگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں دو مختلف حملوں میں 21افراد کو ہلاک  کردیا، ۔افغان حکام نے بتایا ہے کہ طالبان نے حملہ گزشتہ رات کیا تھا۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے افغانستان میں دو مختلف حملوں میں 21افراد کو ہلاک  کردیا ۔صوبہ بغلان میں طالبان نے ایک  چوکی پر حملہ کرکے 11پولیس اہلکاروں کو گولیوں سے نشانہ بنایاجبکہ 5اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ایک اور واقعے میں صوبہ سمنگان میں طالبان نے گائوں میں مقامی میلشیا پرحملہ کرکے10افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس حوالے سےصوبائی گورنر کے ترجمان صدیق عزیزی نے بتایا کہ ’ضلع ڈیڑہ ون صف میں طالبان کے حملے میں 4 افراد بھی زخمی ہوئے،طالبان نے دونوں واقعات کی ذمےداری قبول کر لی۔