روس کے علاقے سائبیریا میںایک ماہ سے زائد عرصہ سے شدید سردی کاسلسلہ جاری ہے زور جاری ہےاوراب بھی فروری میں وہاں کادرجہ حرارت منفی 60تک گرچکا ہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے۔
گذشتہ روز سائبیریا کے کچھ علاقوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند کر دیے گئےجبکہ ٹریفک بھی سڑکوں سے غائب ہے،شدید برف باری اورسردی کے باعث سینکڑوںپروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
روسی محکمہ موسمیات کے حوالے سے روسی خبر ایجنسی نےبتایا ہے کہ شدید سردی اور برفباری رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے ماہ سائبیریا کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 67 تک گیا تھا جبکہ سائبیریا کا کم ترین درجہ حرارت منفی 68کا ریکارڈ 85سال قبل 1933ء میں بنا تھا۔