ایک ہفتے میں شام سے داعش کا مکمل خاتمہ کاٹرمپ دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایک ہفتے میں شام سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے داعش کے خلاف فتح کا اعلان کیا اورکہا کہ شام کے کچھ علاقوں میں داعش موجود ہیں وہاں سے بھی ایک ہفتے میں ان کا صفایا کردیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی افواج اورشامی فورسزنے شام اور عراق میں داعش کے زیرکنٹرول علاقوں کو آزاد کرالیا ہے اور اگلے ہفتے شام میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے سو فیصد خاتمے کے بعد رسمی اعلان کیا جائے گا۔