روسی جادوگرنیاں روسی صدر ولادی میرپیوٹن کی معاونت اوران کی طاقت بڑھا نے کیلئے میدان میں آگئی ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی جادوگرنیاں دنیاکی بہتری اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کی طاقت بڑھانے کیلئے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر جمع ہیں۔
روسی جادوی کےاس سال کے تہوارکو ’’طاقتوں کے دائرے ‘‘ کے نام سے منایاجارہا ہے جس میں روسی جادوگرنیاں اپنے انتہائی طاقتور منتر اور وظائف پڑھ رہی ہیں۔
روسی جادوگرنیاں اس تہوار کےدوران وظائف اور منترپڑھ کر اپنی جادوئی اورمافق الفطرت طاقتوں کو روسی صدر ولادی میرپیوٹن کومنتقل کررہی ہیں۔
روس میں درجنوں لوگوں کودعویٰ ہے کہ ان کے پاس غیرمرئی اورغیرانسانی طاقت ہےاوروہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن کی حمایت میں ان کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
روسی جادوگرنیوں کی سربراہ ایلوناپالین کاکہنا ہے کہ اس سال ہونے والے سالانہ تہوار کا مرکزی مقصد دنیاکوبہتربنا نے کیلئے روسی صدر کو زیادہ سے زیادہ طاقت وربنانا اوران کی پشت پناہی کرنا ہےتاکہ وہ نہ صرف دنیا بھرمیں اچھائی کوپھیلایا سکیں اور روسی عوام کوبھی مزید اچھی زندگی دے سکیں۔
ایلوناپالین کامزیدکہنا تھاکہ ان سمیت تمام جادوگرنیوں کی خواہش ہے کہ روس کے زریعے دنیابھر کو اچھا کیا جا سکے اور بہتربناکرپرامن بنایاجائے۔
روسی وزارت صحت کے مطابق روس میں تقریبا8لاکھ سے زائد لوگوں کاروزگارعملیات، جادوٹونے اورروحانی علوم سے منسلک ہے جو ان علوم پر یقین رکھنے والی عوام کی بھرپورخدمت کرتے ہیں۔