وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر  دبئی پہنچ گئے۔

وزیراعظم کو دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی، ان کا طیارہ دبئی کے رائل ٹرمینل پر اُترا تو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین بھی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری بھی وزیراعطم کے ہمراہ ہیں۔

‏وزیراعظم ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔