وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔
نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چوہدری برداران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جس میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری مونس الہی شریک ہوں گے، چوہدری پرویزالہی عمرے کے باعث بیرون ملک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا اور پنجاب کے بعد مرکز کے معاملات پر بات چیت ہوگی، پنجاب میں مسلم لیگ ق کو طے شدہ فارمولے کے مطابق شئیر دے دیا گیا ہے، یہ ملاقات بھی چوہدری برادران کے تخفظات دور کیے جانے کے بعد کی جارہی ہے جب کہ طے شدہ معاہدے کے مطابق مسلم لیگ ق کو مرکز میں ابھی ایک وزارت ملنا باقی ہے۔