وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس موقع پر جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کےاغراض ومقاصد سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔
جنرل (ر) راحیل شریف نے انہیں بتایاکہ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انھوں نے یقین دلایا کہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا ۔واضح رہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف کے ہمراہ اسلامی فوجی اتحاد کا وفدبھی پاکستان آیا ہے جس کا یہ پہلا باضابطہ دورہ ہے، وفد 2 دن تک پاکستان میں قیام کرے گا۔