حکومت اپنی ہرناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے۔ خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، پارلیمنٹ اور اس کے ہر ادارے کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، شخصیات آتی جاتی رہتی ہے مگر اداروں کی کارکردگی سے ملک مضبوط ہوتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اچھی روایات کا قیام اور استحکام ہی اصل جمہوریت ہے، حکومت سیاسی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے، حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے۔