وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے سوشل میڈیا نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے والوں پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اسلام آباد میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ دور میں روایتی میڈیا سے زیادہ بڑا مسئلہ سوشل میڈیا ہے اور اس پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو سزا دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رواں ہفتے بھی اہم گرفتاریاں کی ہیں، جبکہ اگلے ہفتے میں اس کے خلاف بڑا اور سخت کریک ڈاؤن ہوگا، سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کا پرچار کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نفرت انگیز باتوں کو عام میڈیا پر بہت حد تک کنٹرول کرلیا ہے، ایساطریقہ بنا لیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز تقاریر روک پائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا کے مختلف معاشرے کسی نہ کسی طرح کی انتہا پسندی کا شکار ہیں، بھارت میں مودی کے آنے سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوا، پاکستان کو بھی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سامنا ہے، حالانکہ اسلام میں انتہا پسندی، دہشتگردی کا کوئی وجود نہیں، دراصل افغانستان میں پھنسنے سے پاکستان میں انتہا پسندی پھیلی کیونکہ غیر متعلقہ تنازع میں پھنسنے سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کے مختلف معاشرے کسی نہ کسی طرح کی انتہا پسندی کا شکار ہیں، بھارت میں مودی کے آنے سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوا، پاکستان کو بھی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سامنا ہے، حالانکہ اسلام میں انتہا پسندی، دہشتگردی کا کوئی وجود نہیں، دراصل افغانستان میں پھنسنے سے پاکستان میں انتہا پسندی پھیلی کیونکہ غیر متعلقہ تنازع میں پھنسنے سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔