پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ادارے مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں، لاہور ہائی کورٹ
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ادارے مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں، لاہور ہائی کورٹ

حکومت کیلیے نئی مشکل۔حج پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حج پالیسی کو لاہور ہائیکورٹ  میں چیلنج کردیا گیا،حکومت کیلیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔

حکومت نے 2019 کیلیے حج پالیسی جاری کر دی ہے جس کے مطابق حج کے اخراجات میں سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جس کے باعث اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ۔

حج پالیسی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے نئی پالیسی میں فی کس حج کے اخراجات دو لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 56 ہزار روپے تک بڑھا دیے۔

ہیںاورحکومت کی جانب سے عازمین کو دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی گئی ہے اور حج کو 65 فیصد تک مہنگا کر دیا ہے ۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ

درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ حج پالیسی کے اخراجات بڑھانے کا مقصد اسکیم سے غیر قانونی طور پر منافع کمانا ہے ۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی حج پالیسی 30جنوری کو منظور کی گئی تھی ۔حکومت کے پاس 60 فیصد کوٹہ ہے جبکہ حج کا 40 فیصدکوٹہ پرائیوٹ ٹرویل آپریٹرز کو دیا جاتا ہے ۔