سابق صدر پرویز مشرف تقریب میں بیٹھے ہوئے ہیں
سابق صدر پرویز مشرف تقریب میں بیٹھے ہوئے ہیں

پرویز مشرف بھی پی ایس ایل کی تقریب میں شریک تھے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی میں منعقد پاکستان سپر لیگ فور (پی ایس ایل) کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں پرویز مشرف حاضرین کے ساتھ بیٹھ کر انجوائے کرتے رہے۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کی افتتاحی تقریب کا انعقاد دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ ملکی و غیر ملکی فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ تقریب میں معروف فنکار آئمہ بیگ، جنون، فواد خان اور دیگر نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

فواد خان نے پی ایس ایل کے ترانے پر پرفارم کیا جبکہ آئمہ بیگ نے مشہور زمانہ گانے ’ڈسکو دیوانے‘ پر تماشائیوں کا دل جیت لیا۔