کیلی فورنیامیں مسلح شخص کے گھسنےپرہالی وڈ کے دواسٹوڈیوزبند،تلاش شروع

امریکی شہر کیلی فورنیاکے نیٹ فلیکس ہالی ووڈاسٹوڈیوزکومسلح شخص کی موجودگی کی اطلاعات پربندکردیاگیاہے جبکہ سن سیٹ برانسنس اسٹوڈیوکےملازمین کوباہرنہ نکلنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی شہر کیلی فورنیاکے نیٹ فلیکس ہالی ووڈاسٹوڈیوزکومسلح شخص کی موجودگی کی اطلاعات پربندکردیاگیاہے جبکہ سن سیٹ برانسنس اسٹوڈیوکےملازمین کوباہرنہ نکلنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔

اطلاع ملنے پرامریکی پولیس نے اسٹوڈیوزکی بلڈنگ کو گھیرے میں لےلیا ہے اور اورمشتبہ مسلح شخص کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرکے عوام کواسٹوڈیو کی جانب آنے سے بھی منع کردیاگیاہے۔

امریکی پولیس حکام کےمطابق فوری طورپرمسلح شخص اوراس کے عزائم کےبارے میں کچھ بھی کہناممکن نہیں ہے اس وقت ان کی ترجیح مسلح شخص کو تلاش کرنااوراسٹوڈیوز سےتمام ملازمین کو بحفاظت نکالنا ہے تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سےبچا جاسکے۔