صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے نورپورڈوگراں میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی۔
افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بچی شامل ہے۔