گوجرانوالہ ڈویژن میں پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
آرپی اوطارق عباس قریشی کے مطابق پولیس نے ضلع گوجرانوالہ سے 539 پتنگ بازگرفتار کیے،ملزمان سے58137 پتنگیں اور 2300 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے 6اضلاع میں 599 مقدمات درج کیے گئے۔
آرپی اوطارق عباس قریشی کی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔