سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل سیل کر دیا جائے گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ممکنہ مشکلات کے پیش نظر سوموار کو چھٹی دی گئی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین اب منگل کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں گے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔