افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر افغان عوام افغان طالبان کوالیکشن میں منتخب کرتے ہیں تو وہ بخوشی طالبان کو افغان حکومت سونپ دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کامیونخ میں سیکورٹی کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ٹینکوں پر بیٹھ کر کسی ملیشیا یا خانہ جنگی کے ذریعے صدارت میں نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ میں طالبان سے بھی یہی کہنا چاہتاہوں کہ اپنا منشور افغان عوام کے سامنے پیش کریں پھر اگر عوام انہیں منتخب کرتے ہیں تو ہم بھی اقتدار انہیں سونپنے میں خوشی محسوس کریں گے۔