اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست پرسماعت آج ہوگی۔
نیب نے چار روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر نوازشریف کو ضمانت نہیں دی جاسکتی، ان کی درخواست مسترد کردی جائے۔
نیب کا کہنا تھا کہ گرفتار مجرم نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں۔
یاد رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پرسزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔