فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم

بھارتی ریاست راجستھان بیکانر میں موجود پاکستانیوں کو انتظامیہ نے 48 گھنٹے کے اندر شہرچھوڑنےکا حکم دیدیا۔

اس ضمن میں پیرکے روز ضلعی کلیکٹرکمارپال کے اعلامیے میں کہا ہے کہ بیکانیر کی سرحدیں پاکستان کے ساتھ ملتی ہیں اس تناظر میں سی پی آر سی کی دفعہ 144 کے تحت یہاں بسنے والے پاکستانیوں کو دو دن کے اندرملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کشمیر کے ضلع پلوا مہ میں حملے کے بعد سے عوام میں خاصہ غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکم کے تحت کوئی بھی پاکستانی شہری بیکانیر کے کسی ریسٹ ہاؤس ،ہوٹلز اور یہاں تک کے اسپتالوں میں بھی نہیں رہ سکتے۔

اسی طرح بیکانیر کے کاروباری طبقے کو کسی بھی پاکستانیوں سے تجارت کرنے جبکہ کسی بھی پاکستانی کو نوکری دینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

راجستھان بیکانرکی انتظامیہ کے مطابق پاکستانیوں پر پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لیے کیا گیا ہے تاہم غیرملکی شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے 14 فروری کو پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔