بلوچستان میں ہونے والی شدید بارش کے بعد صوبے کے چھوٹے بڑے برساتی نالوں میں پیداہونے والی طغیانی کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
بگڑتی اورخراب صورتحال کے باعث بلوچستان حکومت صورت حال سےنمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی ۔
پاک فوج کے 4 ہیلی کاپٹر آج صبح سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ، مانسہرہ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث کئی مقامات پر بند شاہراہ قراقرم کو کھولنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ضلع لسبیلہ اور اس کے مضافات میں متاثرین کی فوری بحالی اور انہیں ریلف کی فراہمی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا۔
وڈھ کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث آرسی ڈی ہائی وے عارضی طور پر بند تھی جس کو کلیئر کر دیا گیا ہے ۔